Surah Al-Mursalat · Ayah 48
The Emissaries
المرسلات
Reading settingsMadani Mushaf · system
And when it is said to them, “Bow down (i.e. submit to Allah’s commands)”, they do not bow down.
Mufti Taqi Usmani
جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو نہیں جھکتے۔
Sayyid Ibrahim Qutb
Identified Tafsir sources
Fi Zilal al-Quran
By Sayyid Ibrahim Qutb · Urdu
حالانکہ وہ دیکھ رہے ہیں اور انہیں اس خوبصورتی کے ساتھ سمجھایا اور ڈرایا جارہا ہے۔ اگر یہ اس انداز کلام سے متاثر نہیں ہوتے جس سے پہاڑ بھی ہل جاتے ہیں اور جمادات کے اندر بھونچال برپا ہوجاتا ہے۔ تو اس کے بعد ان پر کوئی کلام کار گر نہیں ہوسکتا۔ گویا یہ لوگ نہایت شقی ، بدبخت اور برے انجام تک پہنچنے والے ہیں۔ اور ان کی قسمت میں ہلاکت لکھی ہوئی ہے۔ اور ان پر کلام نرم ونازک بےاثر ہے۔یہ پوری سورت اپنے مضامین ، اپنے انداز تعبیر ، اپنے الفاظ کے ترنم ، اپنے خوفناک مشاہد ومناظر اور اپنے چبھنے والے تیز اشارات کی وجہ سے اس قدر موثر ہے کہ کوئی دل اس کے مقابلے میں اپنی جگہ ٹھہر نہیں سکتا۔ کوئی وجود متاثر ہوئے بغیر ہیں رہ سکتا۔ سخت سے سخت دل بھی پگھل جاتا ہے۔ لیکن ان لوگوں پر اگر یہ سورت بھی کارگر نہیں تو پھر ان کا خدا ہی حافظ !سبحان اللہ ، کیا کلام ہے یہ قرآن ! کس قدر مضبوط گرفت ہے اس کی۔ کس قدر قوت ہے اس میں ! !٭٭٭٭٭
Source details
Sayyid Ibrahim Qutb · Urdu
- Surah
- 77
- Ayah
- 48
- Juz
- 29
- Hizb
- 58
- Rub el Hizb
- 232
- Page
- 581
- Revelation
- makkah
- Sajdah
- No marker
Text provided by a verified Quran text source. Provider audit details are retained privately by Maktab.



